ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق

7  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان میں کورونا سے مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 471 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث20 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی کورونا کے باعث اموات کی تعداد 28 ہزار 538 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار 711 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43348 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 471 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 20 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved