عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز وزیراعظم اسمبلی جائیں گے، حکومت کی حکمت عملی سامنے آ گئی

1  اپریل‬‮  2022

وفاقی حکومت نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے حکمت عملی طے کر لی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کےمعاون خصوصی  برائے سیاسی امور عامر ڈوگر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر میچ اب آخری اوورز میں چلا گیا ہے، عمران خان ہی سرخرو ہوں گے۔

عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ عمران خان عدم اعتماد کے دن پارلیمنٹ نہیں جائیں گے، تاہم وزیراعظم نے ووٹنگ کے دن کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے حکومتی اراکین اسمبلی کو اتوار کے روز اجلاس میں جانے سے روکا ہے، جوحکومتی اراکین اپنی حکومت کےخلاف ووٹ دینگے وہ تاحیات نااہل ہوں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 اپریل اتوار کے روز ہو گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved