گزشتہ ہفتے کے دوران چکن، انڈے، لہسن، گڑ، ایل پی جی اور چینی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

1  اپریل‬‮  2022

ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران چکن، انڈے، لہسن، گڑ ، ایل پی جی، چینی اورٹوٹا باسمتی چاول کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ہے، مشترکہ آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہفتہ رفتہ میں روزمرہ استعمال کی 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

اسلام آباد – (اے پی پی): پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے رپورٹ کے مطابق 31 مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں چکن کی قیمت میں 8.93 فیصد، انڈے 2.11 فیصد، لہسن 1.49 فیصد، گڑ1.09 فیصد، ایل پی جی 0.58 فیصد، چینی 0.20 فیصد اورٹوٹا باسمتی چاول کی قیمت میں 0.18 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی،اس کے برعکس ٹماٹرکی قیمت میں 41.01 فیصد، پیاز22.74 فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 2.07 فیصد، اری سکس/ نائن چاول 1.72 فیصد،اوردال مسور کی قیمت میں 1.11 فیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس نے مجموعی ایس پی آئی می 0.53 فیصدکااضافہ کیا۔

گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں سرخ مرچ پاؤڈرکی قیمت میں 37.44 فیصد، دال مونگ 28.24 فیصد، انڈے 23.79 فیصد، چینی 14.09 فیصد، آلو3.86 فیصد اورسب سے کم آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے بجلی کی قیمت میں 0.16 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ ہفتہ رفتہ میں روزمرہ استعمال کے 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.91 فیصدکااضافہ ہوا، 17733 روپے سے لیکر2288 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے،29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.83 فیصد، 0.69 فیصد،0.59 فیصد اور0.38 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹ میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد پرکیا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved