وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف تحریک اپوزیشن اپنے آپ کوخبروں میں زندہ رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے، کوئی ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئی 3 ڈویژنز کی، ان کا نہ کوئی لیڈر اور نہ ہی کوئی پروگرام ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے ملک کی واحد وفاقی جماعت کے خلاف تحریک سوائے خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں، اس وقت واحد قومی سیاسی جماعت پی ٹی اے ہے اور اس کا ایجنڈا قومی ایجنڈا ہے۔
پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے،کوئ ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئ تین ڈویژنزز کی نہ کوئ لیڈرنہ کوئ پروگرام ان لوگوں کی طرف سے ملک کی واحدوفاقی جماعت کے کیخلاف تحریک سوائے خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں،واحد قومی سیاسی جماعت #PTI ہے جس کا ایجنڈا قومی ایجنڈا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 7, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے اجلاس میں مہنگائی کےخلاف صوبوں میں مارچ کا فیصلہ کیا تھا جبکہ مہنگائی مارچ کا اختتام لانگ مارچ پر کیا جائے گا۔پی ڈی ایم کے مطابق انتخابی اصلاحات بلز روکنے کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مکمل حاضری یقینی بنائی جائے گی اور انتخابی اصلاحات بلز روکنے کیلئے پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی حکمت عملی بنانے کی مشاورت ہوگی۔