عراق کے وزیر اعظم کے گھر پرڈرون حملہ

7  ‬‮نومبر‬‮  2021

عراقی وزیراعظم مصطفیٰ کاظمی کے گھر پر ہونے والے ڈرون حملے میں ان کا محافظ زخمی ہو گیا۔
عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی پر ڈرون کے ذریعے قاتلانہ حملہ ہوا ہے تاہم وہ محفوظ ہیں۔ اس حملے میں پانچ سے زیادہ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے فی الحال قبول نہیں کی۔وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے واقعے کے بعد ایک ریکارڈ کیے گئے ٹیلی ویژن پیغام میں کہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔ عراقی فوج کا کہنا ہے کہ گرین زون میں واقع عراقی وزیراعظم کےگھر پرڈرون حملہ آج صبح کیاگیا، ڈرون حملے میں گھر کےکچھ حصے اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔
وزیراعظم مصظفیٰ الکاظمی کو محفوظ مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے عراق کی خاطر امن اور تحمل کا مظاہرہ کرنے، قوم کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے سکیورٹی فورسز کی حمایت کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز حملے کے ذمہ داروں کا سراغ لگانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔امریکہ نے عراقی وزیراعظم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
عراقی وزیراعظم نے جمعے کو عراقی سکیورٹی فورسز اور الیکشن کو متنازع بنانے والی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب عراق میں 10 اکتوبر کے انتخابی نتائج کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved