نیوزی لینڈ اور افغانستان کی پچ بنانے والا کیوریٹر مبینہ طور پر مردہ پایا گیا

7  ‬‮نومبر‬‮  2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ہونے والے میچ کی کیوریٹر نے خودکشی کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کی پچ بنانے والا کیوریٹر مبینہ طور پر مردہ پایا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق موہن سنگھ نے خودکشی کی ہے، ابوظہبی اسٹیڈیم کے کیوریٹر موہن سنگھ کا تعلق بھارت سے بتایا جارہاہے۔

موہن سنگھ نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے آج کے میچ کی پچ بنائی تھی، افسوسناک واقعے کے بعد انتظامیہ نے موہن سنگھ کی موت سے متعلق تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved