روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ: ایک سال کے قلیل عرصے میں 2 ارب 72 کروڑ ڈالر کے ریکارڈ فنڈز جمع

7  ‬‮نومبر‬‮  2021

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اب تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب 72 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقوم بھیجی ہیں، کورونا کی وجہ سے معیشتوں کی سست روی کے باوجود ریکارڈ رقم کی ترسیل کو حکومت کی ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمارکے مطابق ستمبر 2020ء سے شروع ہونے والی سرمایہ کاری 2 ارب 72کروڑ  ڈالر تک پہنچ چکی ہے جس میں ماہانہ اوسطاً 19 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی آمد ہوئی ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تحت، ایکوایٹی مارکیٹ کیلئے سرمایہ کاری صرف 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر یا مجموعی حجم کا ایک فیصد تھی جو ایکوایٹی مارکیٹ پر انتہائی کم بھروسے کی عکاسی کرتی ہے۔

یاد رہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے آغاز کے بعد سےحکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کی آسانی اور اسے عام فہم بنانے کیلئے اس میں کافی ترامیم کی ہے جسے عوامی سطح پر بہت سراہا جا رہا ہے۔حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ان اکاؤنٹس کو کھولنے اور چلانے کیلئے ٹیکس کے نظام کو سادہ، آسان اورعام فہم بنا دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved