طالبان فریقین کے تحفظات دور کریں تو طالبان حکومت کو تسلیم کر لیا جائے گا، چین

2  اپریل‬‮  2022

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین کو یقین ہے اگر افغانستان تمام فریقین کے تحفظات کو موثر طریقے سے دور کرے تو قدرتی طور پر سفارتی سطح پر افغان حکومت کو تسلیم کر لیا جائے گا۔

چین کے صوبے انہوئی کے ضلع تونشی میں افغانستان کے وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں چین کے سٹیٹ کونسلر و وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ سفارتی شناخت افغان عبوری حکومت اور عالمی برادری کی ایک مشترکہ تشویش ہے، افغانستان کے مسائل کے حل کیلئے عالمی برادری کو اسے اکیلے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے مشاہدہ کیا ہے کہ افغان عبوری حکومت نے اپنے قیام کے بعد سے استحکام اور ریاستی نظم و نسق کو برقرار رکھنے کیلئے اہم کوششیں کی ہیں اور کچھ حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔

افغان حکومت نے ترقی کے حصول کے لیے اپنے عزم،مزید افہام و تفہیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ہمسایہ ممالک اور بین الاقوامی برادری کی حمایت اور غیر ملکی زر مبادلہ کے حوالے سے مثبت رویہ ظاہر کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی برادری اور افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو اب بھی افغان عبوری حکومت سے متعلق بہت سے تحفظات ہیں اور اس سےتوقعات بھی وابستہ ہیں۔

وانگ یی نے کہا کہ امید ہے کہ عبوری حکومت قومی مفاہمت کو فروغ دینے، مزید جامع حکومت بنانے، لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے، ملازمتوں اور تعلیم میں خواتین اور بچوں کے حقوق کیلئے بہترپیش رفت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری امید کرتی ہے کہ افغان عبوری حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید مضبوط رویہ اپنائے گی اور اس سلسلے میں مزید ٹھوس اقدامات کرے گی۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اگر تمام فریقین کے خدشات کو موثر طریقے سے دور کیا تو قدرتی طور پر سفارتی سطح پر افغان حکومت کوتسلیم کیا جائے گا اور چین کو امید ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت صحت سمت میں ٹھوس اور موثر اقدامات کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved