عرب اتحاد اور حوثی باغیوں کی یمن میں 2 ماہ کیلئے جنگ بندی، اقوام متحدہ کا خیر مقدم

2  اپریل‬‮  2022

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گزشتہ روز یمن میں تنازع کے فریقین کی طرف سے2ماہ کی جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں عرب اتحاد  اور حوثی باغیوں کے درمیان سات سال سے جاری جنگ میں سیز فائر معاہدے پر اتفاق ہوا ہے جس پر 2  اپریل سے عمل درآمد ہوگا۔ جنگ بندی کے دوران حوثی باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں تیل کی درآمد اور صنعا ہوائی اڈے سے کچھ پروازوں کی اجازت ہوگی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کا اقدام علاقے کی ناکہ بندی کے مکمل خاتمے اور جنگ بندی کے مستقل قیام کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے مسئلے کے مستقل حل کیلئے سیاسی کوششوں پر زور دیا۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی حکومت اور یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کی جانب سے جنگ بندی تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم اور سپورٹ کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ جنگ بندی یمن کی فوری انسانی، اقتصادی ضروریات اور امن کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے یہ جنگ بندی یمن کی تباہ کن جنگ کے خاتمے کیلئے پہلا قدم ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved