وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اراکین کی اکثریت نے سرکولیشن کے ذریعے بھیجی گئی سمری کی حمایت کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹانے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعدوفاقی کا بینہ کو کالعدم ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تنظیم نے آئندہ پرتشدد نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کیلئے سمری کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دی تھی۔