روس کیلئے آسانیاں پیدا نہیں کر رہے، چین

3  اپریل‬‮  2022

چین نے روس پر عائد پابندیوں کے خلاف سہولت کاری کی تردید کر دی۔

چینی عہدیدار کا کہنا ہے کہ چین پابندیوں روس پر پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے کیونکہ ان کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوتے ہیں۔ بیجنگ حکومت کا یہ بیان یورپی یونین اور چینی رہنماؤں کے کل ہونے والے آن لائن سربراہی اجلاس کے بعد آج ہفتے کے روز سامنے آیا۔ اس اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین کی جنگ میں ماسکو کی مدد کرنے کی صورت میں چینی یورپی اقتصادی تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ چین نے یوکرین میں فوجی مداخلت کرنے پر ابھی تک اپنے اتحادی ملک روس کی کوئی مذمت نہیں کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved