ٹی20 ورلڈ کپ کی واحد ناقابل شکست ٹیم، پاکستان نے اپنا آخری میچ بھی جیت لیا

7  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اپنے آخری میچ میں اسکاٹ لینڈ کو72رنز سے شکست دے دی۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 190رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ  نے6 وکٹ کے نقصان پے 117 رنز بنائے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدائی اوورز میں اسکاٹش اوپنرز نے محتاط انداز اپنایا اور پانچ اوورز تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔23 کے مجموعی اسکور پر حسن علی نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے کائل کوئٹزر کو چلتا کردیا، انہوں نے 9رنز بنائے۔پاکستان کو دوسری کامیابی کے لیے بھی زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور میتھیو کراس رن آؤٹ ہوئے تو اسکٹ لینڈ کی ٹیم 36رنز پر دو وکٹئں گنوا چکی تھی۔

اس کے بعد شاداب خان نے جیارج مُنسے اور ڈائلن بج کو چلتا کر کے پاکستان کو یکے بعد دیگرے کامیابیاں دلائیں۔

اس سےپہلے دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی۔پاکستان کے اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور اسکاٹ لینڈ کے باؤلرز کے نے بھی نپی تلی باؤلنگ کی۔دونوں کھلاڑیوں نے اسکور کو 35تک پہنچایا لیکن اسی مرحلے پر رضوان وکٹ کیپر کو کیچ دے کر آوٹ ہو گے۔فخر زمان 8 رنز بناپائے اور حمزہ طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔دوسرے اینڈ سے بابراعطم نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور حفیظ کے ساتھ 53 رنز کی شراکت قائم کی، حفیظ 18 گیندوں پر 31 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔بابر اعظم 47 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنانے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک نے جارحانہ انداز اپنایا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔شعیب ملک نے 18 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

تاہم پاکستان  اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر گروپ 2 میں ٹاپ پر آگیا ہے جس کے بعد اس کا سیمی فائنل میں 11 نومبر کو آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved