چین میں کورونا پھر پھیلنے لگا، شنگھائی میں لاک ڈاؤن

3  اپریل‬‮  2022

چین کے شہر شنگھائی میں کورونا کی صورت حال بگڑ گئی جس کے باعث پورے شہر کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے مختلف شہروں میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے تاہم شنگھائی میں کورونا نے پنجے گاڑھ لیے ہیں۔ حکومت نے شنگھائی میں 2 کروڑ 60 لاکھ شہریوں کو اینٹی جن کٹ کے ذریعے آج ہی ازخود کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے۔

علاوہ ازیں انتظامیہ نے ازخود کورونا ٹیسٹ مرحلے کے بعد شنگھائی بھر میں پیر کے روز نیو کلک ایسڈ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے شنگھائی میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

شنگھائی میں گزشتہ روز کورونا کے 7 ہزار 788 نئے کیسز سامنے آئے جن میں سے 6 ہزار 501 میں کورونا کی کوئی علامت نہیں تھی، جبکہ دیگر افراد میں کورونا کی علامتیں بھی پائی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل چین کے ٹیکنالوجی کے حب کہلائے جانے والے شہر شینزو میں بھی کورونا کیسز کے باعث لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved