فواد چوہدری کا بھارتی ٹیم کیلئے ایک اور مشورہ

8  ‬‮نومبر‬‮  2021

گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ میں کیویز کی شاندارفتح کے بعد بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
ایونٹ سے باہر ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ائیرپورٹ جلد پہنچنے کا طریقہ بتایا ہے کہ وہ کیسے جلد ائیرپورٹ پہنچ سکتے ہیں۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کیلئے ایک بڑی خبر۔
وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اگر بھارت نمیبیا کیخلاف کھیلے جانیوالے آخری مقابلے میں 3 اوورز میں میچ ختم کردیتا ہے تو وہ ائیرپورٹ جلدی پہنچ سکتے ہیں۔


واضح رہے اس سے پہلے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے شیئر کردہ ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ سیکیورٹی خدشات کی جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved