سعودی وزیر ثقافت کا دورہ بھارت، بالی وڈ سٹارز سے ملاقاتیں

4  اپریل‬‮  2022

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعودنے وفد کے ہمراہ بھارت کا دورہ کیا اور وہاں بالی وڈ سٹارز سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ بدر جو کہ سعودی فلم کمیشن کے سربراہ بھی ہیں، انہوں نے بھارت کے دورے میں شاہ رخ خان، سلمان خان، سیف علی خان،  اکشے کمار و دیگر اداکاروں سے ملاقاتیں کیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ملاقاتوں کا مقصد بھارتی فلم انڈسٹری کے فلم سازوں اور اداکاروں کے تجربے سے فائدہ اٹھانا اور ان کی ماہرانہ رائے کی روشنی میں سعودی فلم انڈسٹری کو فروغ دینا ہے۔

شہزادہ بدر کا کہنا ہے کہ ان کا دورہ بھارت سعودی عرب میں فلم انڈسٹری کی صلاحیتوں میں اضافے کی کوششوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، یہ ضروری ہے کہ دنیا کے ساتھ بامعنی ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا معیشت کی ترقی میں بھی اہم  کردار ہے۔

اپنے دورہ بھارت میں سعودی وزیر ثقافت نے متعدد بھارتی فلمسازوں اور اداکاروں سے ملاقات کی جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، سیف علی خان، اکشے کمار و دیگر شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  سعودی حکومت اپنے ملک میں فلمی صنعت کو پروان چڑھانے کیلئے کوشاں ہے، اور اس مقصد کیلئے مملکت میں ٹریننگ پروگرام شروع کئے جائیں گے اور بھارتی فلمی شخصیات کوبھی ان میں مدعو کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت ویژن 2030ء کے تحت اپنی معیشت کا انحصار تیل پر کم سے کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، جس کیلئے غیر تیل صنعتوں کے فروغ کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved