پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع

8  ‬‮نومبر‬‮  2021

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان پر مشتمل قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

قومی اسمبلی ہال میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ عسکری قیادت بھی شریک ہے، عسکری حکام قومی سلامتی کے موجودہ امور  پر بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج قومی اسمبلی ہال میں ہورہا ہے، اسپیکراسد قیصراجلاس کی صدارت کررہے ہیں، اجلاس میں شرکا کو عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی امورپر بریفنگ دی جائے گی۔

اس موقع پر پارلیمنٹ کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، غیر متعلقہ افراد اور میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد ہے جبکہ پارلیمنٹ کے اسٹاف کا داخلہ بھی محدود کیا گیا ہے۔

اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، شاہ محمود قریشی ، بلاول بھٹو، طارق بشیر چیمہ مدعو، اختر مینگل، خالد مقبول صدیقی،شیخ رشید، پرویز خٹک، اعجاز شاہ، علی امین گنڈاپور، شفقت محمود، اسد عمر، شبلی فراز بھی شرکت کریں گے۔قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلی، صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی سلامتی کا اجلاس بلانے کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved