رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی بنگلہ دیش کو برآمدات میں 48 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

4  اپریل‬‮  2022

پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے،جاری مالی سال میں بنگلہ دیش کوبرآمدات میں 48.83 فیصد اوردرآمدات میں 24.88 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لےکرفروری 2022ء  تک کی مدت میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو559.11 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 48.83 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک  کو 375.66 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

فروری 2022ء میں بنگلہ دیش کوبرآمدات کاحجم 75.84 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری میں 52.44 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2022ء میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو616.10 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.88 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2022ء تک کی مدت میں بنگلہ دیش سے درآمدات پر67 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بنگلہ دیش سے درآمدات کا حجم 53.66 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔

فروری میں بنگلہ دیش سے درآمدات کاحجم 7.42 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری میں 8.65 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2021 میں بنگلہ دیش سے 76.13 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved