معاہدے پر 50 فیصد عملدرآمد کے بعد ٹی ایل پی کا وزیر آباد سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان

8  ‬‮نومبر‬‮  2021

رہنماء ٹی ایل پی پیر سید سرور حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر آباد سے دھرنا ختم کرکے شرکاء واپس مسجد رحمت اللعالمین چلے جائیں۔

ٹی ایل پی  کے رکن مرکزی مجلس شوریٰ پیر سید سرور حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کے ساتھ معاہدے پر 50 فیصد عملدرآمد کے بعد وزیر آباد سے دھرنا ختم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب مظاہرین واپس لاہور کی مسجد رحمت اللعالمین منتقل ہو جائیں گے، حکومت باقی دفعات بھی معاہدے کے مطابق پوری کرے تو دھرنے مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے حکومت اور ٹی ایل پی کے مابین ایک معاہدہ ہوا تھا جس کی تفصیلات فریقین کی جانب سے شیئر نہیں کی گئی تھیں، معاہدے کے بعد ٹی ایل پی کے وزیر آباد میں دھرنے کے شرکاء نے جی ٹی روڈ خالی کر کے دھرنا ساتھ والے پارک میں منتقل کر دیا تھا۔ اس کے بعد پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی کے 2000 سے زائد کارکنان اور مرکزی رہنماؤں کو رہا کر دیا جس میں مرکزی شوریٰ کے اراکین بھی شامل تھے۔ پنجاب کابینہ کی ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کیلئے سفارش کی جسے وفاقی کابینہ نے کل منظور کرتے ہوئے ٹی ایل پی سے پابندی ہٹا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی مسجد رحمت اللعالمین لاہور کا دھرنا ان کے رہنماء سعد رضوی کی رہائی کے بعد ختم کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved