عمر گل کے بعد یونس خان بھی افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

4  اپریل‬‮  2022

افغانستان کرکٹ بورڈ نےعمر گل کے بولنگ کوچ بننے کے بعد یونس خان کو بھی افغان ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو افغان کرکٹ بورڈ نے مختصر طرز کے معاہدے کے تحت افغانستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔سابق قومی کپتان یونس خان 15دن تک افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کو ابوظہبی میں جوائن کریں گے ۔  اس سے قبل عمر گل کو گزشتہ روز ہی افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا بولنگ کوچ منتخب کیا تھا ۔ کیمپ میں 25 افغانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نصیب خان نے کہا کہ یونس خان اور عمر گل کو بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے، اور دونوں اپنی فیلڈ میں مہارت رکھتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved