ممبئی پولیس نے زیادہ آواز میں لاؤڈ سپیکرپر اذان دینے کے باعث مسجد انتظامیہ کو انتباہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس نے بلدیاتی انتخابات سےقبل لاؤڈاسپیکرسےاذان پر پابندی کے شرانگیز مطالبے کے بعدکارروائی شروع کر دی ہے۔پولیس نے ممبئی کے مضافات میں واقع قادریہ سنی جامع مسجد کونوٹس جاری کرکے کارروائی کا انتباہ دیاہے۔
ممبئی پولیس نے مسجد انتظامیہ اور علماء کرام کو بتایاکہ لاؤڈاسپیکر کی آواز معمول سے زیادہ تھی اس لئے کارروائی کی جائے گی۔رضا اکیڈمی کے جنرل سکرٹری سعید نوری نےکہا کہ زیادہ آواز کی شکایت انتہائی غیرمعقول ہے کیونکہ مسجد سے صرف 2 منٹ کی اذان دی جاتی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینے بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مختلف مساجد کے سامنے اسپیکر رکھ کر اعلان کیا تھا کہ جب جب مسجد میں اذان دی جائے گی، ہم یہاں سپیکر پر گانے بجائیں گے۔ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعتوں نے لاؤڈ سپیکرپر اذان دینے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔