چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے پرغور کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دو طرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ نیپال کے ساتھ مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ خطے کے پائیدار امن و استحکام کے لیے تمام علاقائی ممالک سے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نیپالی سفیر نے خطے کے استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔