بھارت نے چار پاکستانی چینل سمیت 22 یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی

5  اپریل‬‮  2022

بھارت نے چار پاکستانی اور 18 مقامی یو ٹیوب چینلز پر پابندی عائد کرتے ہوئے  ان پر بھارت کےمتعلق جعلی و جھوٹی خبریں چلانے و پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی جریدے دی ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق  بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا ہے کہ بھارت کے متعلق جعلی خبروں پر کاروائی کرتے ہوئے چار پاکستانی اور  18 مقامی یوٹیوب چینلز، تین ٹوئٹر، ایک فیس بک اکاؤنٹ اور ایک نیوز ویب سائٹ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت میں دسمبر 2021ء سے اب تک مجموعی طور پر 78 یوٹیوب چینلز اور متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جاچکا ہے۔

بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق بلاک کئے گئے یوٹیوب چینلز ملکی سلامتی اور بھارت کے بین الاقوامی تعلقات جیسے حساس امور کے متعلق جعلی خبریں پھیلانے میں ملوث تھے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق بلاک کئے گئے یوٹیوب چینلز کے مواد کو 260 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved