اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں نجی بینک کےباہرڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں مزاحمت کے دوران فائرنگ میں گارڈ شدید زخمی ہو گیا ہے۔ واقعے کی وائر فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کورولا گاڑی میں آنے والے مسلح افرادنےبینک کی کیش لے کر آنےوالی گاڑی کوروک لیا، مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کیا اور دن دیہاڑے کیش کے بھرے دو بیگ لیکر لوگوں کے ہجوم میں سے نکل کر فرار ہو گئے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیش لوٹ کر مسلح افراد جس کورولا گاڑی میں سوار ہوئے اس کا نمبر بھی بخوبی پڑھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔