عمران خان کی سابق اہلیہ کا پاکستانی گلوکارہ کو خراج تحسین

5  اپریل‬‮  2022

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستانی امریکن گلوکارہ عروج آفتاب کو گریمی ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کہا کہ میں عروج آفتاب کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، عروج آفتاب وہ پہلی پاکستانی سنگر ہیں جنہوں نے گریمی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی امریکن گلوکارہ عروج آفتاب نے دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز میں اپنے گانے ’محبت‘ کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتا ہے۔

گریمی ایوارڈز کی بیسٹ گلوبل پرفارمنس کیٹگری میں عروج کا گیت ’محبت‘ چنا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا، یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی پاکستانی گلوکارہ کو 2 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved