لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کورکمانڈر کراچی کی کمان سنبھال لی

8  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کراچی کور کی کمان سنبھال لی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کراچی کور کی کمانڈ تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کور کمانڈر ہیڈ کوارٹر کراچی میں ہوا، جس میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کراچی کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے کردی۔

یاد رہےکہ  لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم20 نومبر 2021ء کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کمانڈر پشاور کی کمان سنبھالیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved