اسلام آباد میں 12 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق 12 سال کی بچی کی لاش آج صبح تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون کے قریب میٹرو اسٹیشن سے ملی تھی۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم پمز اسپتال کے 3 رکنی میڈیکل بورڈ نےکیا۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی،مقتول بچی کے جسم پر زخم اور خراشیں ہیں، بچی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔
پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے بچی کی لاش کا فارنزک ٹیسٹ کرانےکا فیصلہ کیا ہے، فارنزک ٹیسٹ کے لیے نمونے پنجاب سائنس فارنزک ایجنسی بھجوائے جائیں گے۔پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا، پمز اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کےحوالےکی جائے گی۔