پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا یا نہیں؟ ڈپٹی اسپیکر اور ق لیگ آمنے سامنے

6  اپریل‬‮  2022

ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، اجلاس آج نہیں ہوسکتا۔

ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہوا تو ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے بتایا کہ اسمبلی اجلاس آج ہی ہوگا۔دوست محمد مزاری کے ایک حکم نامے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے 7 بجے طلب کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ وکلاء سے مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی۔ دوست محمد مزاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب بھی آج ہی ہوگا، قائد ایوان کے لیے پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز آمنے سامنے ہونگے۔

اس سے پہلے ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل کو ہی ہو گا۔سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس آج ہونے کی سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved