عامر لیاقت وزیراعظم کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے

6  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو غدار قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ایک کور کمانڈر کے ذریعے فوج میں بغاوت کرانے کی کوشش کی، یہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہٹانا چاہتے تھے۔
سوشل میڈیا پر عامر لیاقت نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی اور سنگین الزامات لگائے۔
ویڈیو پیغام میں عامر لیاقت نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم میں سے کوئی بھی غدار نہیں ہے، آپ نے اراکین قومی اسمبلی کو غدار قرار دیا ہے، آپ نے مجھے غدار کہا جب کہ میں تو دل کی تکلیف کے باعث عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن وہاں موجود نہیں تھا کیوں کہ میں اسپتال میں تھا، اور جب میں اسمبلی پہنچا تو وہاں دروازے بند ہوچکے تھے لہٰذا میں نے تو ووٹ دیا ہی نہیں ۔


عامر لیاقت نے اپنے پیغام میں عمران خان کو ’ غدار ‘کہتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اب عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے، میں اب ان کے ساتھ ہوں جو غدار نہیں ہیں۔
سابق پی ٹی آئی رہنما نے سابق صدر آصف علی زرداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم جس کی سیاست کو اور اسے برا بھلا کہتے اور سیاست کی سب سے بڑی بیماری کہتے رہے، یہ آصف علی زرداری نہیں یہ آصف علی بیداری بن کر سامنے آیا ہے، اب یہ نہ کہہ دینا کہ میں اس کے ساتھ ملا ہوا ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved