متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان کے مطابق اسپیکر اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی اسپیکر اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے درمیان تنازع چل رہا تھا۔
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے آج شام ساڑھے سات بجے اجلاس طلب کر رکھا تھا جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اس اجلاس کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔