پرویز الہی کا دوست محمد مزاری پر جوابی وار، ڈپٹی اسپیکر اجلاس طلب نہیں کرسکتے

6  اپریل‬‮  2022

اسپیکر  پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر  دوست محمد مزاری کے اختیارات واپس لے لیے۔

تفصیلت کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پر اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق  پنجاب اسمبلی آرٹیکل 235 کے تحت ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات واپس لے لیےگئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اختیارات اسپیکر کی ہدایات پر واپس لیے جا رہےہیں، نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ ادراوں کو بجھوا دی گئی ہے۔

ترجمان پنجاب  اسمبلی کا کہنا ہےکہ اختیارات  واپس لیے جانے کے بعد اب ڈپٹی اسپیکر اجلاس طلب  نہیں کرسکتے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عمدم اعتماد جمع کروائی تھی جس کے بعد صوبے میں ایک نیا آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی  پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے جارہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved