وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام جوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام شعبوں بشمول روزگار، تعلیم اور تعمیری سرگرمیوں کے منصوبوں پر سرگرم عمل ہے، 10 ارب کے ہنرمند پاکستان پروگرام کا ہدف ایک لاکھ 70ہزار نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے۔
معاون خصوصی برائے امور نوجوانان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام جوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام شعبوں بشمول روزگار، تعلیم اور تعمیری سرگرمیوں کے منصوبوں پر سرگرم عمل ہے، کامیاب جوان لون اسکیم کے تحت تقریباً 30 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔
#KamyabJawan پروگرام کےتحت @FinMinistryPak کےتعاون سےابتک ملک بھرمیں30ارب سےزائدکےقرض منظورکیےجاچکےہیں جن سے تقریبا50,000روزگارکےنئےمواقع پیداکیےجاچکےہیں اورلاکھوں نوجوانوں کو@NavttcPکےتوسط سےاسکلزکی فراہمی جاری ہے۔ pic.twitter.com/GZVbwtdkYc
— Usman Dar (@UdarOfficial) November 8, 2021
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کاروبار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں میں 23.5 ارب روپے کے قرضہ جات کی تقسیم مکمل ہو چکی ہے، ملک کے تمام صوبوں کے جوان بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کامیاب جوان پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب جوان کے بینر تلے نوجوانوں کے لئے غیرنصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے 4 ارب روپے کے منصوبوں کا آغاز کر چکے ہیں، نوجوانوں کی سہولت اور رہنمائی کے لئے ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں میں کامیاب جوان مراکز قائم کر رہے ہیں، کامیاب جوان مراکز سے 20 لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان انوویشن لیگ کے تحت 500 سٹارٹ اپس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، گرین یوتھ موومنٹ کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی اور صحت کے حوالے سے سرگرمیاں شروع کی جا رہی ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ اور سپورٹس اکیڈمیز کے منصوبوں کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغازکر رہے ہیں۔