پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اور قوم کی عدالت سے قوی توقع ہےکہ وہ آئین کوانصاف دیں گے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ملک کا آئین کٹہرے میں کھڑا عدالت سے انصاف مانگ رہا ہے۔
ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ آئین شکن نیازی ٹولہ اپنے اقدام پر ملک بھر میں جشن منارہا ہے جبکہ آئین ساز قومی قیادت عدالت سے آئین کی بحالی کی استدعا کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نظریہ ضرورت کے نہیں بلکہ نظریہ جمہوریت کےاصول پر قائم ہے، پی ڈی ایم سمجھوتہ ایکسپریس کی مسافر بننے کیلئے قطعاً تیار نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم اور قوم کی عدالت سے قوی توقع ہےکہ وہ آئین کوانصاف دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نظریہ ضرورت کے نہیں نظریہ جمہوریت کے اصول پر قائم ہے، پی ڈی ایم ’سمجھوتہ ایکسپریس‘ کا مسافر بننے کے لیے قطعی طور پر تیار نہیں۔