پنجاب میں حالات کشیدہ، 15 روز کیلئے رینجرز طلب

6  اپریل‬‮  2022

پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں سیاسی کشیدگی کے پیش نظر 15 روز کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں 15روز کیلئے رینجرز طلب کی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق  امن و امان خراب کرنے پر کسی بھی شخص کو 16 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں احتجاج کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے اسمبلی سے 500 گز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ دفعہ144کے نفاذ کے بعد 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کو اس سلسلہ میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved