کراچی میں گراں فروشوں پر پونے 9 لاکھ روپے جرمانہ

6  اپریل‬‮  2022

کراچی میں ماہ رمضان کے چوتھے روز گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں۔ شہر بھر کے اضلاع میں177 چالان میں 8 لاکھ 70 ہزار روپے سے زیادہ جرمانہ عائد کیا گیا۔

 ترجمان کے مطابق ضلع وسطی میں 17 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ترجمان کمشنر آفس نے مزید بتایا کہ ضلع وسطی میں1 لاکھ 78 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ جبکہ ضلع ملیر میں27 گراں فروشوں پر65 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کمشنر کراچی  محمد اقبال میمن کی    ہدایت پر گراں فر وشی کی رو ک تھام کے لئے کمشنر دفتر میں شکائتی مرکز قائم کردیا گیا  ہے ۔

شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گرام فروشی کے خلاف اپنی شکایات  1299 پر درج کرا ئیں کارروائی کی جائے گی۔کمشنر کی ہدایت پر شکایت درج کرنے  کے لئے 1299پر خصوصی عملہ متعین کردیا گیاہے، شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری نرخ کی خلاف ورزی سے متعلق اپنی  شکایات اس نمبر پر درج کرائیں۔      پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بیف، بیکری آئٹمز، نان، روٹی دالوں چاو ل سمیت مصالحہ سمیت ضروری اشیا کے سرکاری نرخ مقر ر کر دئے گئے ہیں   اور ان کی فہرست جاری کر دی گئی  ہے جو  شہریوں ، دکانداروں  اور دیگر ضروری اشیا فروخت کرنے والوں کی سہولت کے لئے  کمشنرکراچی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر دستیاب ہے  جبکہ ہر روز سبزیوں اور فروٹس  کی فہرست بھی  جاری کی جاتی ہے۔ منگل کو جاری ہونے والی شہر کے چھ اضلاع  میں کی  جانے والی کارروائی کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر  174 چالان کئے گئے جس میں چھ  لاکھ 32روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا  ضلع وسطی میں 31 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں ں چار لاکھ پانچ ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ضلع ملیرمیں 23 گراں فروشوں پر 53 ہزار روپے جرمانہ عااید کیا گیا کیماڑی میں 18 گراں فروشوں پر 26 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا جنوبی میں 33 چالان کئے گئے 39 ہزار روپے جرمانہ۔ شرقی میں 54 اور غربی میں 15 چالان کئے گئے جس میں علی الترتیب 98000 اورگیارہ ہزار پانچ سو روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ کمشنر محمد اقبال میمن نے تمام  ڈپٹی کمشنرز  کو ہدایت کی ہے کہ وہ گراں فروشوں کے خلاف کارروایی  جاری رکھیں یقینی بنائیں کہ سرکاری نرخ نافذہو ں اورشہریوں کو ریلیف ملے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved