پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی

9  ‬‮نومبر‬‮  2021

کورونا کے شروع ہونے کے بعد پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کم ترین شرح پر آکر ایک فیصد سے بھی نیچے آگئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42373 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 11 اموات ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.94  فیصد رہی۔این سی او سی مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28558  ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 77 ہزار 560 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22845 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 277 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 157 ہو گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved