مونس الٰہی کی حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بننے پر طنزیہ مبارکباد

6  اپریل‬‮  2022

مسلم لیگ ق کے رہنماء مونس الٰہی حمزہ شہباز کو فلیٹیز ہوٹل کا وزیراعلیٰ قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مونس الٰہی نے کہا کہ حمزہ صاحب آپ کو فلیٹیز ہوٹل کا وزیراعلیٰ بننا مبارک ہو۔

لاہور کے نجی ہوٹل میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس منعقد ہوا جس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنانے کی قرارداد پیش کی گئی، جسے 199 اراکین پنجاب اسمبلی نے منظور کر لیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے باعث 16 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا تھا، لیکن ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے یہ اجلاس آج شام دوبارہ طلب کر لیا تھا، جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved