امریکا ہماری سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے، ایک شخص نے اپنی چوری چھپانے کیلئے پاک امریکا تعلقات دائو پر لگائے، آپ نے ہمارے خلیجی ممالک کیساتھ بھی تعلقات سرد ترین کر دیئے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران نیازی کی چوری پکڑی گئی، تحقیقات سے بچنے کیلئے پاکستان کے امریکا سے تعلقات کو دا ئوپر لگا دیا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران نیازی نے امریکا سے منی لانڈرنگ کی، عمران نیازی نے امریکا میں غیر قانونی سرگرمیاں کیں، عمران خان نے اپنی کرسی بچانے کیلئے آئین توڑا، انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو دائو پر لگا دیا پاکستان کو آئینی بحران میں دھکیل دیا گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ ہر شہری کا فرض ہے کہ آئین کے تحفظ کیلئے کھڑا ہو۔