علامہ اقبال کا یومِ پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔
قومی شاعر کے یومِ پیدائش کی مناسب سے مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمے داریاں سنبھالیں۔
مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور عامر اقبال خان تھے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی تعلیمات ہی تصور پاکستان کی بنیاد بنیں،ان کا فلسفہ خودی پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کے 144 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کیا۔انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کوخود انحصاری اورخوداعتمادی کا انمول درس دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اقبال کے فلسفہ خودی نے مسلمانوں میں جذبہ حمیّت اور آزادی پیدا کیا، علامہ اقبال کی تعلیمات ہی تصور پاکستان کی بنیاد بنیں،ان کا فلسفہ خودی پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔
مختصر تعارف
علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو پیدا ہوئے۔ بتدائی اسلامی تعلیم اور پھر سیکنڈری کے بعد سیالکوٹ کے ایک چھوٹے سے اسکول، سکاچ مرے کالج، سیالکوٹ میں داخلہ لیا گیا، جہاں انھوں نے ہائر سیکنڈری کے امتحانات میں ٹاپ کیا اور بی اے کے مشہور گورنمنٹ کالج، لاہور میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے اسکالرشپ حاصل کی۔ اس وقت وہ مشاعرہ میں شرکت کے لئے جاتے تھے۔انہوں نے بہت سے مشہور شعراء اور ادیبوں سے ملاقات کی اور اچھی نظمیں لکھنا شروع کیں جو بہت مشہور ہوئی۔ ان کی رہنمائی مرزاداغ، مرزا گرگانی، حکیم امین الدین، حکیم شجاع الدین اور سر عبد القادر نے کی۔
گورنمنٹ کالج، لاہورسے بی اے اور ایم اے کرنے کے بعد، اقبال کو اسی ادارے میں پروفیسر مقرر کر دیا گیا اور کچھ عرصہ بعد، 1905 میں ، ان کا انتخاب انگلینڈ اور یورپ میں اعلی تعلیم کے لئے ہوا۔ انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور پھر لندن یونیورسٹی میں قانون بھی پاس کیا۔ علامہ اقبال ایک شاعر اور فلسفی تھے، وہ ہمیشہ ہر جگہ مسلمانوں کے افکار، نظریات اور حالت کے بارے میں فکرمند رہتے تھے، لیکن خاص طور پر ہندوستانی مسلمان جو برطانوی حکمرانی کے تحت تھے اور انہیں ہندو اکثریتی آبادی کا خطرہ بھی تھا۔ اقبال نے ”دو قومی نظریہ ” کے بارے میں سرسید احمد خان کے پہلے خیال پر پختہ یقین کیا کہ مسلمان اور ہندو دو الگ الگ قومیں ہیں اور انہیں الگ سے رہنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ اس خیال کو انہوں نے اپنے مشہور الہ آباد ایڈریس آف مسلم لیگ، سن1930میں پھر پیش کیا۔
وہ 21 اپریل 1938 کو لاہور، پنجاب، ماکستان بننے سے پہلے وفات پاگئے۔ انھیں لاہور بادشاہی مسجد کے باہر دفن کیا گیا۔