پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں فرح خان کے خاندان سے کون شریک ہوا؟

6  اپریل‬‮  2022

لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں فرح خان کے سسر اور مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری اقبال گجر بھی شریک ہوئے۔

چوہدری اقبال گجر نے ہی اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے قرارداد پیش کی۔واضح رہے کہ  مقامی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس ہوا، جس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کی قرار داد پیش کی گئی۔اجلاس

میں شریک ارکان نے کھڑے ہو کر قرارداد کی منظوری دی، ہال ‘وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز’ کے نعروں سے گونج اُٹھا۔ حمزہ شہباز کے حق میں قرارداد پاس ہونے پر مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں، مریم نواز نے حمزہ شہباز کو مبارکباد بھی دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved