صدرمملکت کا ضلع ٹانک حملے میں پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلیفون پر اظہار افسوس

6  اپریل‬‮  2022

صدرمملکت عارف علوی نے 29 مارچ کو ضلع ٹانک میں حملے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلیفونک گفتگو میں ان سے اظہار افسوس اورشہداء کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

اسلام آباد – (اے پی پی): بدھ کے روز ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے کیپٹن سعد بن عامر اور صوبیدار میجر شیر محمد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ صدر عارف علوی نے حوالدر سہیل اقبال، لانس نائیک علی غلام اور ریاض کے ورثاء سے بھی بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیے: ٹانک ملٹری کمپاؤنڈ پر دہشت گردوں کےحملے کی کوشش ناکام، 6 جوان شہید

صدر مملکت نے سپاہی مسکین علی اور سپاہی میر کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کیا۔صدر عارف علوی کی شہداء کیلئے درجات کی بلندی اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

یاد رہے کہ 29 مارچ کو تین مسلح دہشت گردوں نے ٹانک ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کا سیکیورٹی فورسز نے بر وقت اور بھرپور جواب دیا تھا۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 جوان شہید ہو گئے تھے، جبکہ تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved