پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما عامر لیاقت نے متحدہ اپوزیشن کی قیادت سے معافی مانگ لی۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت نے سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور شریف خاندان سے معذرت کی۔
عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی معافی طلب کی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو بھائی کہتے ہوئے ان سے بھی معذرت کی ہے۔
عمران خان اور اس کے گماشتوں کاچہرہ دیکھنے کے بعدغیرمشروط طور پر جناب آصف زرداری،محترم نواز شریف، محترم شہباز شریف، محترمہ مریم نواز،کیپٹن صفدر، بہن عظمی بخاری، حمزہ بھائی، حج کے ساتھی مولانا فضل الرحمن، بلاول بھائی اور عبدالغفور حیدری سے معافی کا خواستگوار ہوں ورنہ بوجھ رہے گا
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 6, 2022
انہوں نے لکھا کہ عمران خان اور اس کے گماشتوں کاچہرہ دیکھنے کے بعد غیر مشروط طور پر جناب آصف زرداری، محترم نواز شریف، محترم شہباز شریف، محترمہ مریم نواز، کیپٹن صفدر، بہن عظمیٰ بخاری، حمزہ بھائی سے معافی چاہتا ہوں۔
عامر لیاقت نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے ساتھ کیے جانے والے حج کا ساتھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمٰن، اور عبدالغفور حیدری سے بھی معافی کا خواستگوار ہوں ورنہ بوجھ رہے گا۔