ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر چین کا پاکستانی سیاسی جماعتوں کو مشورہ

6  اپریل‬‮  2022

پاکستان کے دوست ملک چین نے ملکی  سیاسی صورتحال پر تما م سیاسی جماعتوں کو اہم مشہورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے بیجنگ میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب میں کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کیا ہے۔

چین اور پاکستان کو تمام موسمی تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ اٹوٹ اور مضبوط رہیں گے۔

ژاؤ لیجیان نے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان مجموعی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعمیر پاکستان کی سیاسی صورتحال سے متاثر نہیں ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved