امریکہ کی پاکستان کے علاوہ نیپال کو بھی دھمکیوں کا انکشاف

6  اپریل‬‮  2022

امریکی دفتر خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیا کیلئے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو کی رواں برس نیپال کی حکومت کو بھی دھمکیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی جریدے بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق رواں برس فروری میں نیپال اور امریکہ کے درمیان ایک طے شدہ انفراسٹرکچر معاہدے کی نیپال کی پارلیمان میں توثیق کے معاملے پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا اور مقامی شہریوں کی جانب سے اس کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔احتجاج کی وجہ یہ تھی کہ اس معاہدے سے نیپال میں امریکی فوجی موجودگی کی راہ ہموار ہو گی۔

عوامی احتجاج کی وجہ سے جب نیپال کی پارلیمان کی جانب سے اس معاہدے کی توثیق میں کچھ تاخیر ہوئی تو نیپالی اخبارات میں ان دعووں پر مبنی خبریں شائع ہوئیں کہ ڈونلڈ لو نے نیپالی رہنماء کو ایک فون کال کے دوران یہ دھمکی دی کہ اگر نیپال کی پارلیمان نے اس معاہدے کی توثیق نہیں کی گئی تو انھیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو کہ امریکہ نیپال تعلقات پر اثر انداز ہو گا۔

اس کے کچھ عرصے بعد ہی نیپال کی پارلیمان کی جانب سے اس معاہدے کی توثیق کر دی گئی۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے دوران خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے پس پردہ غیر ملکی ہاتھ ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی ہے۔ غیر ملکی سازش میں ہمارے اپنے لوگ کچھ جان بوجھ  کر اور کچھ انجانے میں استعمال ہو رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved