بھارت میں مسلمانوں پر آئے روزظلم میں اضافہ ہو رہا ہےاب بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا، ریاست تری پورہ میں مسلمان شہری کو بدترین تشدد کر کے شہید کر دیا گیا۔
گاؤں کمال نگر میں انتہا پسندوں نے مسلمان شہری پر گائے چوری کا الزام لگا کر بدتمیزی کی اور پھر بہیمانہ تشدد کر کے اس کی جان لے لی۔ ظلم کی انتۃا یہ ہے کہ بھارتی میڈیا حملہ آوروں پر تنقید کی بجائے مقتول کی کردار کشی کرتا رہا، بدترین تشدد میں جاں بحق شخص کو بنگلا دیشی اور مویشیوں کا اسمگلر بتایا جاتا رہا۔
دوسری جانب امریکی اخبار نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف حکمران بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کے طرزعمل نے دنیا میں بھارت کی حیثیت تباہ کر دی ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار بھارت کو ہندوریاست میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے،رپورٹ کے مطابق مسلمانون کے خلاف ظلم بڑھ رہا ہے اور مسلم کمیونٹی کو دیوار سے لگانے سے بھارت کا روایتی کردار کمزور ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے رویے کی وجہ سے چین نے بھارت کے حریف ممالک سے قریبی تعلقات پیدا کرنا شروع کر دیے ہیں۔اس حوالے سے بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا ک کے بیان کا ذکر بھی کیا ہےا ن کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو کیا روکیں جب ہم خود ہی مجرم بن چکے ہیں۔
انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمان پر گائے چوری کا الزام لگا کر شہید کر دیا
9
نومبر 2021