ڈالر بے قابو ہوگیا، قیمت میں مزید اضافہ

7  اپریل‬‮  2022

انٹربینک بینک میں ڈالر 2 روپیہ 87  پیسے مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ملک میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظرکرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔انٹربینک بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2روپیہ  87 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد  ڈالر 186.13 سے 189 پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ  میں ڈالر کی قدر میں 90 پیسے کا مزید اضافہ ہوا اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 186 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 190روپے کا ہوگیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved