اسپیکر کی روولنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے دوران اچانک سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے احاطے میں سیکیورٹی الرٹ کرتے ہوئے مزید اہلکاروں کو بلالیا گیا ہے۔سپریم کورٹ احاطے میں پولیس اہلکاروں نے پوزیشنیں سنبھال لیں ہیں جبکہ وفاقی پولیس کے افسران بھی سپریم کورٹ کے احاطے میں پہنچ گئے ہیں۔اسکے علاوہ ایس ایس پی سیکورٹی ڈاکٹر خرم نفری کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے وابستہ کارکنوں کی بڑھتی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی بڑھائی گئی ہے۔