ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی، اور بیک ڈور رابطے بھی، قمر زمان کائرہ

9  ‬‮نومبر‬‮  2021

پیپلزپارٹی کے سیئنر رہنما قمر زمان  کائرہ نے کہا  ہے کہ اگر آپ لوگ ووٹ کو عزت دو کے ساتھ مخلص  ہیں تو بیک  ڈور رابطے ختم کریں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا  سے بات  کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ساتھیوں کو دیکھیں کہ وہ کس  کے ساتھ ہیں۔نئے انتخابات کی بات کرتے ہیں تو ساتھی پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

پی ڈی ایم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اب عملاً ختم ہو چکی ہے، جب تک پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں تھی اس میں جان تھی۔قمرالزمان کائرہ نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی اوربےروزگاری نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور حکومت دوسرے ممالک سے پاکستان کا موازنہ کررہی ہے۔

غریب کا بھوک سے برا حال ہے اوریہ کہتے ہیں آپ نے گھبرانا نہیں،چینی،آٹا،تیل اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا اورمزید ہوگا۔وزیراعظم قیمتیں بڑھا کرکہتے ہیں ہم سیکھ رہے ہیں۔ہمیں مہنگائی میں دنیا کی مثالیں نہ دیں غریب کوریلیف دیں،چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا،اس میں کہاں سے ڈالر کا عمل دخل ہے۔قمر  زمان کائرہ نے کہاکہ  اس صورتحال سے نکلنے کا واحد حل حکومت سے چھٹکارا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved