اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے پر اپوزیشن نے سپریم کورٹ کے باہر پریس بریفنگ۔
اسلام آبا د سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا اور اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا گیا، یہ آئن کی فتح ہے، قوم کی فتح ہےاور کل اپوزیشن یوم تشکر منائی گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن تاریخ ساز دن ہے اپوزیشن مل کر اعلامیہ جاری کرے گی۔
شہاز شریف نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے پاکستان کے عوام کی عکاسی کی ہے، رمضان المبارک میں ہم نے بہت بڑا معرکہ سر کیا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ تاریخی فیصلے پر عدالت کے شکر گزار ہیں، اللہ تعالیٰ نے 22 کروڑ عوام کی دعائیں سن لی علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر مہنگائی اور بد عنوانی کا سامنا کریں گے۔.