امارات میں اقامے اور شناختی کارڈ سے متعلق فارم سے متعلق اہم خبر

7  اپریل‬‮  2022

متحدہ عرب امارات نے اقامے کے اجرا و تجدید اور شناختی کارڈ کے لیے نیا فارم جاری کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امارات میں شناختی کارڈ، قومیت، کسٹم اور سرحدی سیکیورٹی کے وفاقی ادارے نے امارات میں مقیم غیر ملکیوں کےلیے اقامہ اسٹیکر کا اجرا ختم کرکے اس کی جگہ اقامہ شناختی کارڈ متعارف کرایا ہے۔
اس فیصلے کے بعد اب ان دونوں دستاویز کےلیے ایک ہی فارم ہوگا، جس کا اطلاق پیر 11 اپریل سے ہوگا۔

اس اسمارٹ ایپ کی بدولت ای شناختی کارڈ آسانی سے حاصل کیا جا سکے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اقامے کے اجرا و تجدید اور شناختی کارڈ کے فارم الگ ہوا کرتے تھے، اب دونوں کام ایک ہی فارم میں جمع کر دیے گئے ہیں، اس فیصلے پر پیر 11 اپریل سے عمل درآمد ہوگا۔ یو اے ای میں شناختی کارڈ، قومیت، کسٹم اور سرحدی سیکیورٹی کے وفاقی ادارے نے امارات میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے اقامہ اسٹیکر کا اجرا ختم کر کے اس کی جگہ اقامہ شناختی کارڈ متعارف کرایا ہے۔ اقامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سعید الراشدی نے کہا کہ اقامہ اسٹیکر کے اجرا کی منسوخی اور اس کی جگہ اماراتی قومی شناختی کارڈ کے اجرا کا فیصلہ متعدد سہولتوں کے پیکیج کے تحت کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارے کے مطابق اسٹیکر کی منسوخی کا فیصلہ کابینہ نے کیا، اس کا مقصد اقامے کے اجرا و تجدید میں آسانی پیدا کرنا ہے، اسمارٹ ایپ کی بدولت ای شناختی کارڈ آسانی سے حاصل کیا جا سکے گا۔

مقیم غیر ملکیوں کے لیے اماراتی شناختی کارڈ کے نئے ایڈیشن میں اقامہ اسٹیکر والی جملہ معلومات موجود ہوں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved