جب اشرافیہ کی اخلاقیات گرتی ہیں تو معیشت بھی گرجاتی ہے، عمران خان

9  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب کسی  قوم کی اخلاقیات ختم ہوجاتی ہیں توکرپشن میں اضافہ ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں سول سورسز اکیڈمی کی انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن اخلاقی تباہی کی نشانی ہے، جب جب ایلیٹ کی اخلاقیات گرتی ہیں تو معیشت بھی گرجاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  کرپشن اخلاقی تباہی کی نشانی ہے، جس طرح کینسر کی وجہ ایک پھوڑا نکلتا ہے اسی جب ایک قوم میں جب اخلاقیات ختم ہوتی ہے تو کرپشن نکل آتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سےبڑی قوت ایمان کی ہوتی ہے جبکہ آزمائش کے وقت پتہ چلتا ہے کہ انسان کتنا مضبوط ہے۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بڑاانسان وہ ہوتاہےجس کاخواب بڑاہوتاہے جبکہ انسان کاامتحان تب ہوتاہےجب وہ آزمایاجاتاہے۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حق پرکھڑےانسان کوکبھی کمزورنہ سمجھیں، بنگلہ دیش کوپاکستان پربوجھ سمجھا جاتا تھا لیکن وہ بھی آج ہم سےآگےنکل گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں آہستہ آہستہ اخلاقیات گریں پھر ہماری معیشت گرنا شروع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جب ایلیٹ کی اخلاقیات گرتی ہیں تو معیشت بھی گرجاتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved